لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کے علاقے نواب خان زیارت کے قریب پش آیا۔
تفصیلات کے مطابق حکمت اللہ اور خان بہادر نامی 2 پولیس اہلکار ڈیوٹی کی غرض سے تھانے آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شہید ہوگئے۔
اس واقعے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے 2 روز قبل لکی مروت کے علاقے ناور خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہد ہوگیا تھا۔