اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ایک فلیٹ سے ایک غیر ملکی سفارتکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جرمن سفارتکار اپنے فلیٹ میں مردہ پایا گیا۔ لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 غیر ملکیوں کو لوٹنے کے 2 واقعات
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سفارتکار کی لاش جس کمرے میں پائی گئی وہ اندر سے مقفل تھا۔
پولیس کو فی الحال ایسی کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ مذکورہ سفارتکار کا قتل ہوا ہے تاہم تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والا چینی شہری چل بسا
حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت جرمن سفارتخانے کے سیکنڈ سیکریٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی ہے جس کی موت کے حوالے سے جرمن سفارتخانے کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔