وزیراعظم آزاد کشمیر نے جہاد کا نعرہ کیوں لگادیا؟

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی جانب سے انڈیا کے خلاف جہاد کا نعرہ بلند کرنے اور آزاد کشمیر میں جہادی کلچر واپس لانے کے بیان کو سیاسی اعلان قرار دیا ہے۔

‎ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’ہمارے وزیراعظم بھی جہادی ہوگئے ہیں لیکن تقریروں میں جہاد کا اعلان  کرنے اور عملی طور پر جہاد  کرنے میں بہت فرق ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اپنا جہادی کلچر واپس لائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

‎خیال رہے کہ وزیراعظم آزد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت کے موقع پر مظفرآباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تمام وسائل جہاد کے لیے بروئے کار لائیں گے اور اپنا جہادی کلچر واپس لائیں گے۔

‎دوسری جانب، وی نیوز سے گفتگو میں آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے وزیراعظم کے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ایک پالیسی بیان دیا ہے کہ کشمیر کی آزادی ہماری پہلی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی جدوجہد ِآزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، صدر اور وزیراعظم پاکستان کا یوم حق خود اِرادیت پر اہم پیغام

پیر مظہر سعہد شاہ کا کہنا تھا، ’وزیراعظم نے یہ کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے تمام وسائل حاضر ہیں اور اقوام متحدہ کا چارٹر مجھے یہ حق دیتا ہے کہ سفارتی اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ عسکری جدوجہد بھی جاری رکھوں‘۔

سفارتی کوششوں کے ساتھ عملی جدوجہد بھی کریں گے، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

‎انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قرارداد کو منظور ہوئے 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہو پایا، اس لیے حکومت آزاد کشمیر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی اور سفارتی کوششوں کے عملی جدوجہد بھی کریں گے، ہم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

‎ مظہر سعید نے کہا کہ کشمیریوں نے پہلے ہی ایک عرصہ سے اپنی آزادی کے لیے سیاسی، سفارتی اور عسکری جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، آزاد کشمیر بھی جہاد کے ذریعہ ہی آزاد ہوا تھا جس کی وجہ سے آج ہم آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی کا تخفظ افواج پاکستان کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کسی گروہ کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں، جسے شوق ہے فوج جوائن کرے، طاہر اشرفی

 ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کو مشورہ

ٹک ٹاک پر چین کا مؤقف برقرار، ٹرمپ کال کے بعد بھی لچک نہ دکھائی

پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ

سکھر میں بہیمانہ تشدد کا شکار اونٹنی علاج کے لیے کراچی منتقل

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے