احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کردی۔
احتساب عدالت لاہور میں گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے نیب کے گواہان کو شہادت کے لیے طلب کرلیا۔
تاہم فرد جرم عائد ہونے پر پرویز الٰہی نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا۔
دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے درخواست دی کہ ان کے موکل کے لیے سیڑھیاں چڑھ کر بالائی منزل پر حاضری کے لیے آنا مشکل ہے اس لیے انہیں حاضری کی معافی دی جائے۔
یہ بھی پڑھیے:چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری ضمانت پر رہا
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو بیماری کی وجہ سے مستقل حاضری معافی کی منظوری دے دی جس پر پرویز الہیٰ نے اپنی جگہ انوار حسین کو بطور پیلیڈر مقرر کرلیا۔
احتساب عدالت نے سماعت کے بعد کرپشن ریفرنس کی مزید سماعت 21 جنوری تک موخر کردی۔