پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد 276000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 236625 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216907 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔