پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی مختلف حکومتی عہدیداران سے الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔
منگل کے روز پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے اداروں کو مضبوط کررہا ہے، ڈونلڈ بلوم
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں اپنی مدت کامیابی سے مکمل کرنے پر ڈونلڈ بلوم کو مبارکباد دی اور پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے حکومت پاکستان کے نئے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس سے قبل ڈونلڈ بلوم نے پیر کے روز ایون صدرکا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان حق رکھتا ہے کہ اس کی بات سنی جائے، ڈونلڈ بلوم
آصف علی زرداری نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا اور پاک امریکا تعلقات میں مزید وسعت کی خواہش کا اظہار کیا۔