پختونخوا کا پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کے اجلاس میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر کے علاوہ اپوزیشن لیڈر اور دیگر ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور پشتون تحفظ موومنٹ کی قربت کی وجہ کیا ہے؟

اجلاس میں پختون قومی جرگے کے مطالبات پر پیشرفت کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ مطالبات اور مسائل کے حل پر پیشرفت کے لیے سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سب کمیٹی میں اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ایک ہفتے میں پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ 27 نکات اور مطالبات پر پیشرفت کے لیے اتفاق رائے سے تجاویز پیش کرےگی۔ جو فل ہاؤس کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں محسود سے پشتون تحفظ موومنٹ تک کا سفر، پابندی کا سامنا کیوں؟

اس کے بعد فل ہاؤس کمیٹی وفاقی حکومت سے جڑے مسائل ضروری کارروائی کے لیے وفاق کو بھیجے گی، جبکہ صوبائی حکومت سے متعلق مسائل کو صوبائی ذمہ داران کو بھجوایا جائےگا۔ جبکہ دیگر اداروں سے جڑے مسائل متعلقہ اداروں کے سامنے اٹھائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟