علی ترین نے ورلڈ کپ میں شکست کا ذمہ دار عماد وسیم کو کیوں قرار دیا؟

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہار کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ جب پی ایس ایل کا میچ ختم ہوا اور ٹرافیز تقسیم کی جا رہی تھیں تو اس موقع پر انہوں نے پاس کھڑے پی سی بی کے ایک عہدیدار سے کہا کہ میں ایڈوانس میں معافی مانگتا ہوں کہ اب ہماری وجہ سے عماد وسیم ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ بنیں گے اور یہ ورلڈ کپ میں مروائیں گے اور یہ میری وجہ سے ہوا ہے جس پر پی سی بی کے عہدیدار نے کہا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ایسا ہی ہو گا اور پھر بالکل ایسا ہی ہوا۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ ہماری وجہ سے عماد وسیم ورلڈ کپ کھیل گئے اور اس کے نتیجے میں پاکستان گروپ مرحلے میں ہی باہر ہوگیا اس لیے ملتان سلطانز اس ہار کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک کا یہ کلپ وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کسی نے علی ترین کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے کیسے ذمہ داری صرف عماد وسیم پر ڈال سکتے ہیں تو کسی نے کہا کہ علی ترین بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ عماد وسیم کا دفاع نہیں کر رہے لیکن علی ترین نے محمد رضوان کے بارے میں کچھ نہیں کہا کیونکہ وہ ان کی ٹیم کے کپتان ہیں۔

ابراہم نامی صارف نے لکھا کہ علی ترین کو عماد وسیم کی بجائے رضوان اور افتخار کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔



حمزہ لکھتے ہیں کہ علی ترین نے عماد وسیم کے بارے میں بات کر کے تمام پاکستانیوں کی نمائندگی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟