ملتان سلطانز کے مالک علی ترین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برس پڑے اور الزام لگایا کہ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بالکل بھی فکر نہیں، بورڈ میں سانپ بیٹھے ہیں جو فیصلے کررہے ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو یہ خار ہے کہ اسے پی ایس ایل پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کیونکہ پی ایس ایل میں فرنچائزز او دیگر لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2025 کا انعقاد کب اور کہاں ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
انہوں نے کہا کہ پی سی بی اس ایونٹ اور فرنچائزز کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا چاہتا ہے، وہ سارا سال اپنے ایونٹس پر توجہ مرکوز رکھتا ہے، اسے پی ایس ایل کی پرواہ ہی نہیں ہے۔
علی ترین نے کہا کہ پی سی بی یہ نہیں سوچتا کہ پی ایس ایل بھی ہمارا ہی ایونٹ ہے، اس کے برعکس بورڈ حکام سوچتے ہیں کہ فرنچائزز کو ٹی وی ٹائم ملتا ہے جس سے انہی کا فائدہ ہوتا ہے، ہمارا تو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فینز چوائس ایوارڈز: ووٹنگ کا آغاز ہوگیا
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پی سی بی کو مالی فائدہ نہیں پہنچ رہا، اسے بہت مالی فائدہ حاصل ہورہا ہے لیکن چند لوگوں نے پی ایس ایل کو ذاتی انا کا مسئلہ بنا لیا ہے، پی ایس ایل میں سانپ بیٹھے ہوئے ہیں جو فیصلے کررہے ہیں۔
PCB doesn’t seem to care about PSL. Ali Tareen labels PSL management as ‘snakes: Ali Tareen @MohsinnaqviC42pic.twitter.com/Al2BEyC5o6
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) January 7, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی علی ترین نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پی سی بی نے اس شخص کو پی ایس ایل کی ذمہ داری سونپی ہے جو 20 سال سے کرکٹ بورڈ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے ناکام ترین کھلاڑی کون سے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو ذمہ داری سونپنی چاہیے تھی جنہوں نے پاکستان اور یو اے ای میں بہترین ایونٹس منعقد کرانے کا تجربہ ہوتا، ایک ایسے شخص کے ذمہ پی ایس ایل لگا دیا گیا ہے جو کم سے کم معیار پر پورا اترتا ہے۔
علی ترین نے کہا کہ علی ظفر کے وہی گانے آنے ہیں، ویسے ہی ہماری ڈرافٹ تقریب ہوگی، بالکل ویسے ہی ڈرافٹ میں پی سی بی کا ایک ملازم سوٹ پہن کر مائیک میں باتیں کرے گا، خدا کا خوف کریں، ایک ہی چیز کو بار بار دیکھنے کو مل رہی ہے۔