پی ایس ایل فینز چوائس ایوارڈز: ووٹنگ کا آغاز ہوگیا

اتوار 5 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ میں فینز چوائس ایوارڈز کا عمل پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بہترین بیٹر کے لیے ووٹنگ کے ساتھ شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ریلیز کردیا، سابق کپتان کا مستقبل کیا ہوگا؟

پی سی بی کے مطابق 6 کیٹیگریز کے لیے ووٹنگ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 10 جنوری تک جاری رہے گی۔

فینز چوائس ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 11 جنوری کو پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔

ووٹ ڈالنے والے 6 خوش نصیب شائقین بھی لکی ڈرا کے ذریعے 2025 ایڈیشن کے ٹکٹ جیتنے کے اہل ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیے: ڈیوڈ وارنر بھی پی ایس ایل 10 میں طوفان برپا کرنے کے لیے تیار، رجسٹریشن کرا لی

پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کے لیے نامزد کرکٹرز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 3 بیٹرز میں بابر اعظم، فخر زمان اور محمد رضوان شامل ہیں۔

دیگر کیٹگریز میں بہترین بولر، بہترین آل راؤنڈر، بہترین بیٹنگ انفرادی کارکردگی، بہترین بولنگ انفرادی کارکردگی اور پی ایس ایل آئیکون ایوارڈ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیتالی بیکر سے ملاقات، ایران امریکا جنگ بندی میں توسیع پر تبادلہ خیال

ملکہ الزبتھ دوم کی 100ویں سالگرہ: ایک عہد ساز حکمران کی لازوال میراث

اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ بمباری شروع کر دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

2025 میں ہجرت کے راستوں پر 7,900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

داسن شناکا پی ایس ایل سے معطل ہونے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی، پی سی بی نے معذرت قبول نہ کی

ویڈیو

لائیوامریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے امکانات قوی تر، دونوں ممالک نے پاکستان دوبارہ آنے کا عندیہ دے دیا

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ