کسی کی رائے پر اعتبار نہیں، صائم ایوب کا پورا خیال رکھیں گے، محسن نقوی

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کا پوری طرح خیال رکھا جائے گا، نوجوان کرکٹر کی انجری کے معاملے پر فی الوقت کسی کی رائے پر اعتبار نہیں۔

صائم ایوب کی انجری کے معاملے پر گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ صائم کو اظہر محمود کے ساتھ لندن بھیج رہے ہیں، پاکستان سے بھی ڈاکٹرز مستقل رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر صائم ایوب ٹخنے کے علاج کے لیے لندن روانہ

تاہم انہوں نے کہا، ’میں فی الحال کسی پر ایک فیصد بھی اعتبار نہیں کررہا، ہمیں یہ قطعی قابل قبول نہیں کہ صائم ایوب کا ٹھیک طریقے سے علاج نہ ہو‘۔

انہوں نے بتایا کہ صائم ایوب کی لندن میں ہڈیوں کے ماہر بہترین ڈاکٹرز سے 2، 3 اپائنمنٹس طے ہوگئی ہیں، ہمارے ڈاکٹرز بھی رابطے میں رہیں گے، تمام ڈاکٹرز کی شماورت سے صائم ایوب کا علاج کرایا جائے گا، اس میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ گزشتہ روز لندن روانہ ہوگئے تھے۔ انہیں دائیں ٹخنے میں فریکچر ہوگیا ہے جس کے باعث وہ 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ نوجوان کھلاڑی کو یہ فریکچر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp