وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے۔
مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر حکومت کے تمام مقدمات اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، تاخیری حربوں کا واحد مقصد بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی حکومت کی سیاسی لاش علی امین گنڈاپور دفنائیں گے، بیرسٹر سیف
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتا ہے، وفاقی وزرا کے بیانات سے واضح ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت کے تمام مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے @ImranKhanPTI کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے، جعلی حکومت کے تمام جعلی مقدمات اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، تاخیری حربوں کا واحد مقصد عمران خان کو جیل میں رکھنے کی ناکام کوشش ہے، عمران خان جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن… pic.twitter.com/wHt3eUMFoA
— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) January 8, 2025
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بات کرے گی توکریں گے، اگرلڑنا چاہے گی تو لڑیں گے، ہم نے مذاکرات میں حصہ لیا، انہوں نے ہی ہمیں کہا کہ آپ مذاکراتی کمیٹی بنائیں، وفاقی حکومت سے مذاکرات کےایک دو دور ہوئے، وفاقی حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں تو 100 مرتبہ نہ ہو، ہمیں بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں کوئی گروہ بندی نہیں، بیرسٹر سیف کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی نے اختیار دیا ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اگر سمجھتی ہے کہ تحریری مطالبات دینے کی ضرورت نہیں تو ٹھیک ہے، تحریری مطالبات نہیں دیں گے۔
یاد رہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سنایا جانا 2 بار مؤخر ہوچکا ہے، گزشتہ سال 23 دسمبر کو اس کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا تاہم اس کیس کا فیصلہ رواں سال 6 جنوری تک مؤخر کردیا گیا تھا، اب ایک بار پھر اس کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک ملتوی کردیا گیا ہے۔