فخر زمان ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم، چیمپیئنز ٹرافی پر نظریں جمالیں

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان ٹیم میں واپسی کے لے پُرعزم ہیں اور انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی پر نظریں جما لی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد کافی بیمار رہا، جس کا بہت کم لوگوں کو معلوم ہے، خراب صحت کے باعث مکمل فٹ نہیں تھا اور یہی وجہ تھی کہ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں ایک اور اعزاز صائم ایوب کے نام، آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد

فخر زمان نے کہاکہ اب میں مکمل فٹ ہو چکا ہوں، اور پاکستان کے اگلے انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں نظر آؤں گا۔ خود کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فٹ کرنے کی وجہ سے میں نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دورے نہیں کیے۔

انہوں نے کہاکہ میرے کیریئر کا آغاز ہی چیمپیئنز ٹرافی کے ایونٹ سے ہوا تھا، اور اب ایک بار پھر میں پُرجوش ہوں کہ کارکردگی دکھا سکوں۔

انہوں نے صائم ایوب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، وہ ایک زبردست کرکٹر ہے، اگر 4 سے 5 سال کھیلتا رہا تو دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں اس کا نام ہوگا۔

فخر زمان نے کہاکہ صائم ایوب، بابر اعظم اور محمد رضوان کی موجودگی میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ٹیم میں ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ میرے لیے ہمیشہ ٹیم اہم رہی، جس نمبر پر کہا جائےگا بیٹنگ کروں گا، تاہم میری ترجیح ہمیشہ اوپن کرنا ہی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا‘، فخر زمان نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ فخر زمان کچھ عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، اور اس حوالے سے شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف سوالات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp