اسلام آباد بشریٰ انصاری کو اداس کیوں کر دیتا ہے؟

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ پاکستان کا خوبصورت شہر اسلام آباد انہیں اداس کر دیتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اسلام آباد سے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے اسلام آباد سے جڑی اپنی دردناک یادوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی کیوں نہیں کی؟

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے اور اس سے ان کی بہت سی یادیں جڑی ہوئی ہیں لیکن ان میں سے اکثر تکلیف دہ ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں رہتی تھیں اور انہوں نے یہاں کام بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں انہوں نے ایک خوفناک زندگی کا تجربہ کیا ہے۔ وہ بچوں کے سامنے تو ٹھیک رہتی تھیں لیکن بند کمرے میں چھپ کر روتی تھیں اور اپنے تمام درد بچوں سے چھپا رکھے تھے کیونکہ ان کے بچے حساس تھے۔

بشری انصاری نے بتایا کہ ان کی ایک بیٹی کو انزائٹی اٹیک ہوتے تھے۔  اور ان کی چھوٹی بیٹی کافی خاموش رہتی تھی۔ اداکارہ کے مطابق وہ اسلام آباد میں صرف 3 سال رہیں لیکن ان دردناک یادوں کو نہیں بھول سکتیں جن کا سامنا انہوں نے اسلام آباد میں رہ کر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں اپنا کردار کیوں پسند نہیں تھا؟

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری ایک لیجنڈ پاکستانی اداکارہ ہیں جو میڈیا انڈسٹری سے ایک طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔ انہیں بیک وقت گلوکاری، تحریر اور میزبانی جیسی متعدد صلاحیتوں کے لیے بھی سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں کامیاب ہٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ان کی نیچرل اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

پاکستان کی اداکارہ بشریٰ انصاری بے پناہ ٹیلنٹ کی مظہر ہیں۔ وہ گانا، اداکاری اور لائیو پرفارم کر سکتی ہیں۔ ہر عمر کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی لازوال اداکاری کے ذریعے مداحوں کو گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

بشریٰ انصاری کے نام ان گنت ہٹ پروجیکٹس ہیں اور ان کے مداح ہمیشہ اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ وہ آگے کیا سائن کریں گی اور کس قسم کا کردار نبھائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے