بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی کیوں نہیں کی؟

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز کے سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سینیئر اداکار مرحوم قاضی واجد ماضی میں انہیں جاوید شیخ سے شادی کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی، اس دوران دونوں نے ایک دوسرے سے شادی نہ کرنے کے حوالے سے ایک دلچسپ قصہ بھی سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں اپنا کردار کیوں پسند نہیں تھا؟

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ایک دن قاضی واجد نے انہیں سب سے چھپ کر کہا کہ وہ جاوید شیخ سے شادی کرلیں کیونکہ وہ جانتے تھے کہ انہوں نے پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی تھی۔

اداکارہ کے مطابق مرحوم قاضی واجد نے انہیں کہا کہ جاوید شیخ کے ساتھ ان کی جوڑی اچھی لگے گی، اس پر بشریٰ انصاری کی ہنسی چھوٹ گئی اور انہوں نے کہا کہ جاوید شیخ تو ہاتھ ہی نہیں آئیں گے کیونکہ یہ ایک شاخ پر نہیں ٹکتے جس پر قاضی واجد نے انہیں بدتمیز کہا۔

بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جاوید شیخ کو فون کرکے کہا کہ ان کے لیے ایک رشتہ آیا ہے، جس پر اداکار نے پوچھا کہاں سے؟  اس پر بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ کو بتایا کہ قاضی واجد کہہ رہے ہیں کہ آپ دونوں شادی کرلیں۔ یہ سن کر جاوید شیخ بھی ہنس پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے دوسرے شوہر کو ’ونڈرفل‘ کیوں قرار دیا اور وہ انہیں کیسے ملے؟

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ کچھ وقت گزر جانے کے بعد عید کے موقع پر ان کے گھر ڈنر تھا جس پر قاضی واجد نے انہیں پوچھا کہ کن کن مہمانوں کو مدعو کیا ہے جس پر مرحوم نے آنکھ مارتے ہوئے جاوید شیخ کو گھر پر بلانے کا کہا اور ساتھ ہی دوبارہ ان سے شادی کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ دونوں فنکار پی ٹی وی کے زمانےسے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے چلے آرہے ہیں اور ایک دوسرے کے بہت گہرے دوست ہیں۔ حال ہی میں انہیں مشہور ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شگفتہ اور افتخار کے روپ میں خوب شہرت ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ