بعض لوگوں کا ہر قدم ملک کے خلاف اُٹھتا ہے، مریم نواز

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جانوروں کی طرح بعض انسانوں کو بھی منہ اور پاؤں کی بیماری ہے، ایسے لوگوں کا ہر قدم ملک کے خلاف اٹھتا ہے،

پاکپتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا دور جو 2017 میں ختم کردیا گیا، اس کے بعد اب ایک بار پھر ملک میں اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو اسٹاک اسکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، انہوں نے بھی اپنے کاروبار کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس سے مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کا مستقبل تباہ ہوگیا، مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟

مریم نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہے اور معاشی استحکام نظر آرہا ہے، پنجاب یں آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ باقی صوبوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے روز اپنی ٹیم سے بحث کرتی ہوں، 15 کروڑ عوام نے روٹی کھانی ہے اس لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دوں گی،عوام کے پاس اتنی استطاعت ہو کہ اپنے بچوں کو تین وقت کی روٹی کھلا سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب شہباز شریف وزیراعظم بنے تو بار بار یہ خبر آتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، اس کو سری لنکا سے ملایا جاتا تھا، لیکن آج مسلم لیگ ن کی حکومت کو 10 ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے، خبر یہ آرہی ہے کہ اسٹاک مارکیٹ نے پورے 76 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، پہلے یہ خبر اس وقت ملی تھی جب نواز شریف وزیراعظم تھا، اب یہ خبر ملی ہے تو اس کا بھائی وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی حکومتیں ایسی دیکھی جو آخری وقت تک عوام کو کہتی تھی کہ ہم (کام کرنا چاہتے تھے، ہم اس چیز سے باہر نکل آئے ہیں، عوام کو لائیو اسٹاک کا ثمر ملنا شروع ہوگیا ہے، عوام کو فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے اس لیے میں آپ کے پاس آئی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک کارڈ کا پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے جس میں عوام کو فی جانور مذکورہ کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 70 ہزار روپے بلا سود 4 ماہ کے لیے دیئے جائیں گے تاکہ جانوروں کی بہترین دیکھ بھال کی جاسکے،اس اقدام سے نہ صرف پنجاب کی عوام کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ برآمد میں بھی کار آمد ثابت ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی کوئی لمبی چوڑی شرائط نہیں رکھی گئیں، لائیو اسٹاک 20 ارب کا پروگرام ہے جس میں 11 ارب لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے مختص ہیں، 90 ہزار لوگوں کو یہ کارڈ دیا جائے گا اور لائیور اسٹاک کارڈ کے ذریعے 4 لاکھ جانوروں کے پیسے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کا خطرہ ہے، مریم نواز  

مریم نواز نے کہا ’میرا آفس کسانوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کالیں کرتا ہے تاکہ ان کے مسائل سنے جاسکیں، ہر روز رات کو سونے سے قبل میں اس ڈیٹا کا جائزہ لیتی ہوں، پنجاب میں پہلی بار کسانوں کو 400 ارب روپے کا کسان کارڈ ملا ہے، ہماری جتنی بھی اسکیمیں ہیں اس کے لیے لاکھوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو لوگوں کے نواز شریف پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، نواشریف اور اس کی بیٹی جو وعدہ کرتے ہیں، پورا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج 8 ارب روپے سے زائد بجٹ میں قائم 4 سڑکوں کا آج افتتاح کرنے جارہی ہوں، سڑکیں بنانے سے قومیں ترقی نہیں کرتی جیسے بیان دینے والوں کی عقل پر ماتم کرتی ہوں، سڑکیں نقل و حمل کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، جہاں سڑکیں بنتی ہیں وہاں ترقی آتی ہے،منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں، ایسے لوگوں کا قدم صرف ملک کے خلاف اٹھتا ہے اور جب منہ کھلتا ہے تو گالم گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp