پاکستان کو عالم اسلام میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے بنایا گیا ہے، ہم نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کی توجہ طالبات کی تعلیم پر مرکوز کرنے کے لیے عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس کانفرنس کا آغاز تو ہفتے کے روز ہوگا لیکن علما پر مشتمل اس کانفرنس کا آغاز وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت کل (بروز جمعہ) ہی ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اس قدم کی پوری دنیا میں پذیرائی ہوئی ہے، رابطہ عالم اسلامی سے لے کر او آئی سی تک، تمام بڑے اسلامی ممالک، 47 ملکوں کے 150 مندوبین، جن میں ماہر تعلیم، سفارتکار، بیوروکریٹس، سیاستدان، علما و مشائخ اور دانشور اس کانفرنس میں شریک ہونے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پچھلے مہینوں میں ہم اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا کامیاب اجلاس منعقد کرچکے ہیں، اس سمٹ سے پوری دنیا میں پیغام گیا تھا کہ پاکستان ایک نئے دور کے لیے تیار ہے اور بدامنی اور دہشتگردی کے مسائل سے نکل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات، حکومت ہدف کی طرف بڑھ رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک اور بڑی بامقصد اور فیصلہ کن قسم کی کانفرنس ہم اسلام آباد میں کررہے ہیں جو کہ اسلام دنیا میں طالبات کی تعلیم کے حوالے سے ہوگی، اس کانفرنس میں اسلامی دنیا کے علاوہ بھی باقی ملکوں کے سفیر آرہے ہیں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی آرہے ہیں۔