معروف سینئر اداکار خالد انعم نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے طنزاً کہا ہے کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرض دیتا ہو۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طنزیہ انداز میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دوسو فٹ باہر ہے۔
View this post on Instagram
خالد انعم اس سے قبل بھی کئی مواقع پر طنزو مزاح کا سہارا لیتے ہوئے تبصرے کرتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اداکار کے ان خیالات سے اتفاق کرتے نظر آتے ہیں۔
ایک صارف نے خالد انعم کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکار نے بالکل درست کہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ تین سال بعد پاکستان آئی ہیں اور یہاں قیمتیں دیکھ کر کم خریداری کر رہی ہیں کہ ہر چیز کی قیمتیں دس گنا بڑھی ہوئی ہیں مگر جو یہاں رہ رہے ہیں ان کے لیے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاپنگ مال ریسٹورنٹس دیکھ کر لگتا ہی نہیں ہے کہ یہ وہی پاکستانی ہیں جو روزگار کی وجہ سے خود کشی کررہے تھے اور جن کے پاس بِل دینے کے پیسے تک نہیں تھے اور یہی غریب پاکستانی اپنا زیور بیچ کر بِل بھرا کرتے تھے اور وہ یہ دیکھ کر روتی تھیں کہ حکمرانوں نے ملک کا کیا حشر کر دیا ہے مگر یہاں آکر پتہ چلا عوام حکومت سے چار ہاتھ آگے کھیل رہی ہے۔

کئی صارفین اداکار کی بات سے متفق نظر آئے جبکہ چند صارفین کا خیال تھا کہ پاکستان میں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جن کے لیے گھر چلانا بھی مشکل ہے۔














