فتنہ الخوارج کے ہاتھوں 17 شہری اغوا، سیکیورٹی فورسز نے 8 بازیاب کروا لیے

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے 17 سویلین ورکز کو اغوا کرلیا ہے، جن میں سے 8 شہریوں کو سیکیورٹی فورسز نے بازیاب کروا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے  کبل خیل سے 17 سویلین ورکرز کو  بھتہ خوری کے لیے اغوا کرلیا ہے، اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

8 مغوی ورکرز باحفاظت بازیاب

 مغوی ورکرز کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورز کا آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  اب تک 8 مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیا ہے، باقی نہتے ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائے گا، آپریشن کے دوران 3 شہری افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کی پاکستان  اور عوام دشمن بیہمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں،اس بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp