سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 46 نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکریٹری جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں پر ایڈیشنل ججز تعیناتی کے لیے ’جوڈیشل کمیشن ‘ کو 46 نام بھجوا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کو ارسال

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی آسامیوں کے لیے 46 نام جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبران کو بھجوا دیے گئے ہیں، جن میں سے 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام شامل ہیں جبکہ باقی 40 وکلا کے نام شامل ہیں۔

ناموں کی فہرست میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سوریش کمار، خالد حسین شاہانی اور مشتاق احمد لغاری شامل ہیں اسی طرح ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز میں تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیرعلی مہسیر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ میں اضافی ججز کی تعیناتی کے لیے نامزدگیوں میں مزید ایک نام کا اضافہ

جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے 40 وکلا کے ناموں میں علی حیدر ادا، نثار احمد بھمبرو، ریاضت علی ساحر، میراں محمد شاہ، راجہ جواد علی سحر، عبید الرحمان خان، رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور خان، محمد عثمان علی ہادی، محمد عمر لاکھانی شامل ہیں ۔

اسی طرح منصورعلی گھنگرو، محمد ذیشان عبداللہ، محمد جعفر، ذوالفقارعلی سولنگی، حق نواز تالپور، عبد الحامد بھرگری، ڈاکٹر سید فیاض الحسن شاہ کے نام بھی شامل  ہیں۔

وکلا کی فہرست میں محسن قادر شاہوانی، قاضی محمد بشیر، سندیپ ملانی، محمد حسن اکبر، سید احمد شاہ، امداد علی اونر، چوہدری عاطف رفیق، محمد جمشید ملک، عرفان میر ہیلپوتا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کےججز کی مدت میں توسیع اور تقرری رولز 2024 کی منظوری دیدی

اسی طرح فہرست میں جان علی جونیجو، ولی محمد کھوسو، فیاض احمد سمور، الطاف حسین، غلام محی الدین، راشد مصطفی، ارشد زاہد علوی، سید طارق احمد شاہ، صغیر احمد عباسی، وزیر حسین کھوسو، پرکاش کمار، محمد ذیشان، ریحان عزیز، شازیہ ہنجرا بھی شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 جنوری کو ہوگا، اجلاس میں مذکورہ ناموں پرغور کیا جاۓگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے