اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 3 جنوری 2025 کو 16,377.8 ملین ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 11,695.2 ملین ڈالر تھے۔
رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر4,682.6 ملین ڈالر جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 16,377.8 ملین ڈالر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11,695.2 ملین ڈالر رہ گئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔