ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، 6 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کے روز جاری تازہ اعداد و شمار میں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: زرِمبادلہ ذخائر میں اضافہ، 16.6 ارب ڈالرز ہو گئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16.60 ارب ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.55 ارب ڈالر رہے۔

اعلامیے کے مطاببق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 13 ملین ڈالر کے اضافے سے 12 ارب 50 کروڑ ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی آمد کی بدولت 620 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور