وزیر داخلہ محسن نقوی کی صبح سویرے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے صبح سویرے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔

مولانا فضل الرحمان اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً  ضلع کرم میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امدادی سامان پر مشتمل قافلے کے پاڑا چنار پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو آرام کا مشورہ کیوں دیا؟

اس موقع پر محسن نقوی نے کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم کے مسئلے کو غلط رنگ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی دیرینہ نیاز مندی ہے اور پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp