’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ رجسٹرڈ کرلی ہے، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان‘ پارٹی کا تحریری منشور جاری، اس میں خاص کیا ہے؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہوں گے، مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان پارٹی‘ کی لانچنگ پر تضادات سے بھرپور تقریریں سننے کو ملیں، عطا تارڑ کا ردعمل

واضح رہے کہ عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھیں، عوام پاکستان کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟