’آسٹریلیا میں مجھے زہر دیا گیا تھا‘، سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوویچ کا دعویٰ

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوویچ  نے دعویٰ ہے کہ انہیں 2022 میں آسٹریلیا میں حراست کے دوران زہر دیا گیا تھا۔

عالمی شہرت یافتہ سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوویچ  نے میلبورن کے ہیرالڈسن اخبارکو بتایا کہ انہیں 2022 میں  آسٹریلین اوپن ویزا کیس کے دوران حراست میں لیے جانے کے بعد میلبرن کے ہوٹل میں زہریلی خوراک دی گئی، جس کے باعث سربیا واپسی پر انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر نوواک جوکوویچ شدت جذبات سے رو پڑے

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بات کبھی کسی کو نہیں بتائی لیکن پتا چلا کہ میرے جسم میں کافی دھات اور مرکری پائی گئی تھی، وہ اب بھی 3 سال پہلے کے تجربات سے صدمے کا شکار ہیں اور شہر کے ائیرپورٹ پر پہنچ کر تناؤ محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں آسٹریلیا کے حکام سے بات بھی کی تھی، تاہم آسٹریلیا کے محکمہ داخلہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکوویچ 8 ویں مرتبہ ومبلڈن فائنل میں، کارلوس الکراز مدمقابل ہوں گے

آسٹریلیا میں تلخ تجربے کے باوجود جوکوویچ نے واضح کیا ہے کہ وہ آسٹریلوی لوگوں کے خلاف کوئی رنجش نہیں رکھتے، بہت سے آسٹریلوی باشندوں نے ان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے آسٹریلیا کی نئی حکومت کی طرف سے ان کے ویزے کی بحالی کو بھی سراہا ہے۔

یاد رہے کہ 2022 میں نواک جوکوویچ کو آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ کورونا ویکسین کے معاملے پر جوکوویچ نے غلط دستاویزات پیش کیں،جس پر ان کا ویزا منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا،اس دوران نواک جوکوویچ کو حراست میں لے کر میلبرن کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ومبلڈن فائنل، کھیل کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ کی مالیت کیا ہے؟

دوسری طرف ٹینس آسٹریلیا کے سی ای او کریگ ٹائلی نے نوواک جوکوویچ کے دعوؤں پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال پہلے کے واقعات کے بجائے آنے والے آسٹریلین اوپن پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ ’یہ 3 سال پہلے کی بات ہے، ہم صرف ایک زبردست ایونٹ پیش کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔‘

نوواک جوکوویچ، جنہوں نے 2023 میں ریکارڈ 10 ویں بار آسٹریلین اوپن جیتا تھا، ایک بار پھر اس ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کے حصول کی تیاری کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں