خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسد قیصر

اتوار 12 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔ مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرانے کے وعدے کے بعد حکومت کی جانب سے اب بہانے کیے جارہے ہیں، نہ کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ کسی سے ڈر رہے ہیں، صرف پاکستان کی خاطر اپنے تحفظات کو پیچھے کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی نواز شریف کی مرضی سے بنی، سینیٹر عرفان صدیقی

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے، ان کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئیٹ کے بعد مذاکرات نہیں بنتے لیکن اتمامِ حجت کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ پی ٹی آئی کا ان کے بانی سے ملاقات کا مطالبہ پورا کرنے میں حرج نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی سے متعلق دعوے صرف خواہشات ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں، رہائی کا فیصلہ عدالت نےکرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی