ماحولیاتی آلودگی چلغوزے کے ایک لاکھ درخت نگل گئی، سالانہ 3 ارب روپے حاصل ہوتے تھے

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماحولیاتی آلودگی چلغوزے کے ایک لاکھ قیمتی درخت نگل گئی۔ ان درختوں سے ہر برس 3 ارب روپے کے لذیذ چلغوزے حاصل ہوتے تھے۔ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) نے پاکستانی جنگلات کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی سے موصول دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چلغوزے کے جنگلات کو سب سے زیادہ نقصان بلوچستان کے کوہ سلیمان میں پہنچا۔ جبکہ پاکستان میں ایک لاکھ 32 ہزار ہیکٹرز پر چلغوزے کے جنگلات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

پاکستان کے مختلف جنگلات میں گذشتہ برس صرف ماہ مئی 2022 میں آگ لگنے کے 300 سے زیادہ واقعات پیش آئے۔ چلغوزے کے جنگلات میں آگ بجھانے کے لیے ایرانی طیارے کی مدد لینا پڑی تھی۔

ماہرین کے مطابق چلغوزے کا جنگل دوبارہ اگنے میں 100 سال لگتے ہیں۔ کیوں کہ چلغوزے کا درخت ایک سال میں صرف ایک سینٹی میٹر بڑھتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کا سالانہ جی ڈی پی آئندہ برسوں میں 18 سے 20 فیصد تک کم ہونے کا خطرہ ہے۔ ملک میں اوسط بڑھتی حدت اور موسمیاتی تناؤ نے انسانی زندگیوں اور جنگلات کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

ملک میں پانی کی کمی، زرعی زمین صحرا میں تبدیل ہونے اور گلیشئیرز پگھلنے کے خطرات شدت اختیار کر گئے۔ ملک میں جنگلات کو لگنے والی آگ کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟