26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے درج 13 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد

سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے وکیل درخواست گزار کی جانب سے فائلیں تیار کرکے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ فائلیں تیار کرکے آیا کریں، میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کررہے ہیں۔

’ہر جگہ پروٹوکول ملے، ایسا نہیں ہوسکتا‘

اس موقع پر وکلا کی جانب سے ملزمہ بشریٰ بی بی کا سادہ کاغذ پر دستخظ اور انگوٹھا لگوانے پر جج نے ایک بار پھر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ ہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹوکول ملے، ایسا نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں موجود بشریٰ بی بی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کیا کردار ادا کررہی ہیں؟

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ میں نے آپ کو انتظار نہیں کرایا، میں فیصلہ لکھوا رہا تھا، وہ چھوڑ کر آپ کی ضمانتوں پر سماعت کررہا ہوں۔ انہوں نے  وکلا کو ہدایت کی کہ عدالتی حکم نامہ جاری ہونے کے بعد اس پر ملزمہ کے دستخط اور انگوٹھے کا نشان لگے گا۔

’عدالت پر یقین کرنا سیکھیں‘

عدالت نے وکیل ڈاکٹر قدیر خواجہ کے بولنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یقین کرنا سیکھیں، عدالت پر یقین کیا کریں، آپ یقین کریں گے تو لوگ پھر آپ پر یقین کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج: بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور

بعدازاں، عدالت نے عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک احتجاج پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘