کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد سے انکار

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈرز پر عملدرآمد کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسلام آباد سے پروڈکشن آڈرز لے کر جیل جانے والی اسلام آباد پولیس کی ٹیم خالی ہاتھ لاہور سے واپس اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 18 ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں قید سینیٹر اعجاز چوہدری کی پروڈکشن آرڈر جاری

واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی درخواست پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی سینیٹر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چودھری کی آج سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ان کے پروڈکشن آڈرز جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں میرے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں‘، اعجاز چوہدری کا جیل سے خط’

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کو جاری کی تھیں۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp