عدالتوں نے حکم امتناعی جاری کرنا ہے تو حکومت بھی سنبھال لیں، عبد القدوس بزنجو

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کہتے ہیں کہ اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت حکومتی امور میں عدالتوں کی مداخلت کے پیش نظر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ چیف سیکریٹری، سیکریٹری قانون، سیکریٹری پراسیکیوشن، ایڈوکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیر اعلیٰ عبد القدوس بزنجونے کہا کہ عدالتی اختیار میں تجاوز حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ ہے۔ اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہورہا ہے۔ بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنے دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp