کراچی انٹربورڈ نے طلبا کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی انٹربورڈ امتحانات کے متنازعہ نتائج، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم فیصلہ کرلیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر شرف علی شاہ نے سالانہ امتحانات برائے سال 2024 کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبا کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
انٹربورڈ نے طلبا و طالبات کے لیے سہولت مرکز پر الگ الگ کاؤنٹرز قائم کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے نجی اسکولز جون، جولائی کی فیسیں کب لیں گے؟
چیئرمین انٹربورڈکراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر اسکروٹنی30 دن میں مکمل کرنے کے لیے ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کردی ہیں، طلبا اسکروٹنی فارم انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔