کراچی کے نجی اسکولز جون، جولائی کی فیسیں کب لیں گے؟

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے  نجی اسکولوں کے طلبا سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت جاری کردی ہے،  وزیر تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے سرکولر جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ

ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کے جاری سرکولر کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی سال 26- 2025  یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا، والدین اور طلبا کی سہولت اور انہیں مالی  مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبا سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک وصول کی جائے گی، پری پرائمری سے 9ویں جماعت اور وہ طلبا جو 9ویں کلاس سے دسویں کلاس میں پروموٹ ہوئے ہیں، ان سے جون اور جولائی کی فیس اپریل اور مئی کے مہینوں میں وصول کی جاسکتی ہے۔

سرکولر میں یہ بھی واضع  کیا گیا ہے کہ ہر ماہ کے الگ الگ فیس واؤچرز طلبا کو جاری کیے جائیں، جون کے فیس واچرز 30 جون تک جبکہ جولائی کی فیس واؤچرز 31 جولائی تک قابل ادا ہوں گے۔

کراچی نجی اسکولز فیڈریشن کے صدر انجینئر منورحمید کا کہنا ہے کہ تین سال قبل منسٹری آف ایجوکیشن کی جانب سے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا جس کے تحت نجی اسکولز جون کی فیس جون جبکہ جولائی کی جولائی میں لیں گے، اس سے قبل نجی اسکولز جون کی فیس جنوری جبکہ فروری میں جولائی کی فیس لے لیا کرتے تھے۔

منور حمید کے مطابق جنوری اور فروری میں جون، جولائی کی فیس کی وجہ یہ تھی کہ جون، جولائی میں اسکولوں کی چھٹیوں کے باعث اسکول کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مالی بحران کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے اسکولوں کی جانب سے یہ راستہ اختیار کیا گیا لیکن وزیر تعلیم کی اس نوٹیفیکشن کے بعد اسکولوں نے اس پر عملدرآمد تو کیا لیکن مشکلات درپیش آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کی جانب سے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اپریل میں جون کے فیس واؤچر جاری کیا جاسکتا ہے جس کی آخری تاریخ 30 جون تک ہوگی، ایسے ہی مئی میں جولائی کا فیس واؤچر جاری کیا جاسکتا ہے جس کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کا ایک سرکاری اسکول جو پرائیویٹ اسکولوں سے کسی طرح کم نہیں

 ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھا اقدام ہے اس سے اسکول انتظامیہ کے لیے بھی اور والدین کے لیے بھی آسانی ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں