حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا، شہباز گل اور معید پیر زادہ کے خلاف مقدمہ درج

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف  پروپیگنڈا کرنے پر رہنما تحریک انصاف شہباز گل اور صحافی معید پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت کا مقدمہ: شہباز گل نے جج کو سالگرہ کی مبارکباد کیوں دی؟

ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے انکوائری میں ثابت ہوا کہ دونوں ملزمان سیکیورٹی فورسز کے خلاف فیک نیوز پھیلانے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی عدالت میں مجرم قرار پانے والا عادل راجا فیک نیوز کی علامت بن گیا

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا پر فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کے لیے جعلی مواد شیئر کرنے میں ملوث ہیں، ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

یاد رہے کہ معید پیرزادہ اور شہباز گل دونوں پاکستان سے باہر ہیں، دونوں ملزمان مختلف مقدمات میں مفرور ہی، عدالتوں نے انہیں اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عید سے قبل صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، آر آئی یو جے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، والدہ کا ذکر کرکے آبدیدہ

سعودی عرب میں آج یومِ پرچم، اسلامی شناخت اور ریاستی وقار کی علامت

بیوروکریسی کا ایک دن کی تنخواہ نہ لینا ناکافی، کفایت شعاری کے اقدامات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے، پلوشہ خان

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے