سابق کرکٹر عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مقرر

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر عبدالرحمان کو پاکستانی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوتعینات اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان نے ملتان میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل

بائیں ہاتھ کے اسپنر عبدالرحمان کا قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر 2006 سے 2014 تک رہا۔ اس دوران انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 140 وکٹیں حاصل کیں۔

عبدالرحمان کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے، وہ اس سے قبل پاکستان خواتین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے، قومی ٹیم کے ساتھ بحیثیت اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان کا یہ پہلا تجربہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی قیادت میں ملتان میں موجود ہے جہاں ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 جنوری کو شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کی تصدیق

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ جبکہ اس کے علاوہ 3 اسپنرز نعمان علی، ابرار احمد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبپارہ میں ایدھی آفس سیل نہیں ہوا، اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت

چین نے امریکی ٹیرف کے جواب میں اقدامات شروع کردیے

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

عالمی شہرت یافتہ گولفر ٹائیگر ووڈز فلوریڈا میں کار حادثے کے بعد نشے میں ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار

شادی کی رات ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟