شادی کی رات ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں شادی کی رات ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کی جانے والی پاکستانی دلہن کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے پر دلہن گرفتار، دلہا فرار

 تھانہ مندرہ کی حدود گوہڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تھی، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے شادی کا جوڑا پہنے لڑکی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج  کیا تھا، مقدمہ اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متنِ مقدمہ کے مطابق پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی دلہن کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے ساتھ موجود دلہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی شناخت شہریار علی کے نام سے ہوئی ہے۔

بعد ازاں دلہن کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے بعد ازاں ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیرانی میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق، 14 زخمی

’لاہور میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی‘ عمران ہاشمی نے پاکستانیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت، دہشتگرد حملوں کے خلاف کارروائیوں کو جائز قرار دیا

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

عامر خان نے تیسری شادی کا اعلان کردیا، شادی کب اور کہاں ہوگی اور کون لوگ مدعو ہوں گے؟

ویڈیو

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن کا بنیادی ستون، بھارت یکطرفہ طور پر اسے معطل نہیں کر سکتا، احمر بلال صوفی

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو