وزیراعظم کی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی پر وزیر توانائی کو مبارکباد

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی پر وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلام آباد میں الیکٹریکل وہیکلز کے فروغ پر حکومتی پالیسی پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا پریشان ہے، حال ہی میں باکو میں کاپ 29 اجلاس ہوا، اس سے قبل مصر میں اجلاس ہوا، پاکستان میں اس حوالے سے کیے گئے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا مسئلہ حل، مگر کیسے؟

انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے دنیا بھر میں تیزی سے کام ہورہا ہے اور ای وی کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے، پاکستان میں ای وی پروجیکٹ سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی، اس حوالے سے بجلی کی فراہمی کی قیمت مناسب ہوگی تو یہ پروجیکٹ آگے بڑھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے 70 روپے یونٹ قابل عمل نہیں ہے، دنیا بھر میں اس حوالے سے عوام کو رعایت دی جارہی ہے، ای وی پروجیکٹ کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 40 روپے فی یونٹ بڑی کمی ہے، ٹیرف میں کمی پر وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp