اونٹ میلے میں قدیم تلواروں کا خصوصی شعبہ

ہفتہ 3 دسمبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض میں منعقد ہونے والے ساتویں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں سال 1901 کے معرکہ ریاض میں استعمال ہونے والے اسلحہ بھی خصوصی طورپرنمائش میں رکھا گیا ہے۔

سبق نیوز کے مطابق میوزیم کے نگران محمد الکمعان نے بتایا کہ میوزیم میں موجود اسلحہ تقریبا 2 سو برس قدیم ہے جو بانی مملکت کے دور میں ریاض معرکے کے دوران استعمال کیا گا تھا۔
الکمعان نے مزید کہا کہ میوزیم میں عہد رفتہ میں استعمال ہونے والا انواع واقسام کا اسلحہ جن میں دمشقی ، فارسی ، انڈین اوریمنی تلواریں بھی شامل ہیں رکھی گئی ہیں۔ بانی مملکت ان تلواروں کا خاص خیال رکھتے تھے جن میں ان کی سب سے پسندیدہ تلوار ’رقبان‘ بھی شامل ہے۔ میوزیم کے حوالے سے نگران نے مزید بتایا کہ تاریخی اشیا کے حوالے سے بنایا جانے والا میوزیم 200 مربع میٹرپرمحیط ہے جو فیسٹول کے دنوں میں شائقین کےلیے کھلا رہے گا۔

واضح رہے کنگ عبدالعزیز اونٹ میلے کا مقصد مملکت کے قدیم ورثے وثقافت کو نمایاں کرتے ہوئے اسے نسل نو تک پہنچانا ہے ۔ علاوہ ازیں جزیرہ العرب کی تاریخ میں اونٹوں کی اہمیت کو بھی اجاگرکرنا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp