پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے، حکومت سے مذاکرات کے تیسرے سیشن میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات خوش آئند، ایک دوسرے کا وجود تسلیم کرنا ہوگا، انوارالحق کاکڑ
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی دکھائے تو بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قیدیوں کو رہائی ملنا ضروری ہے، امید ہے جلد مذاکرات کا عمل مکمل ہوگا اور کوئی خوشخبری سامنے آئےگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز جعلی ہیں، وہ سیاسی قیدی ہیں اسی لیے ضروری ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے 26 نومبر کے احتجاج میں اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا، تاہم زخمیوں میں سے بھی دو افراد کی موت واقع ہوچکی ہے، اس کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل 16 جنوری کو دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: عمران خان نے نئی شرط عائد کردی
حکومت کی جانب سے تحریک انصاف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے۔