انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی بیٹرز روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ شمبن گل اور ویرات کوہلی بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی ٹیسٹ میں ترقی، ٹی20 میں تنزلی
دوسری جانب ٹی20 میں بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے ساتھ چھٹے نمبر آگئے ہیں، جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ درجے بہتری کے ساتھ ان کا بارہواں نمبر ہے۔