کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر مہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 60 پیسے کمی کے بعد 285 روپے کی سطح پر آگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے میں دستیاب ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا بعد میں مارکیٹ میں منفی رجحان بھی دیکھنے میں آیا۔ تاہم کاروبار کے آخر میں مارکیٹ میں ہلکی سی تیزی دکھائی دی۔

جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس  میں 42 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 248 پوائنٹس پر آ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp