دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ خان

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کے جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا ہے تو اب سزا بھی دے دیں، کیوں نہیں دے رہے۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا، عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا

علیمہ خان نے کہاکہ ہمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی امید نہیں، عمران ٹرمپ کے انتظار میں نہیں بلکہ اپنے آپ کو سرخرو کرنے کے لیے جیل میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے بہت سے صحافی یہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو سزا ہوگی، اگر بریت ہونی ہوتی تو پہلے روز ہیہو جاتی۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہاکہ کیس کا فیصلہ سنانے میں تاخیر اس لیے کی جارہی ہے کہ کوئی ڈیل ہوجائے، جو ججز پریشر میں بھی انصاف دے رہے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی حکومت کے ساتھ بات چیت کررہی ہے، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہاکہ عمران خان نے بات چیت کے لیے کبھی بھی دروازے بند نہیں کیے تاہم ڈیل سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے سنائیں گے، عدالتی عملے نے اس حوالے سے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی