تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں، استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے ان میں مراد سعید، عمرایوب، اسدقیصر، پرویزخٹک، عمران خٹک ، شہریارآفریدی، علی امین گنڈاپور، نورالحق قادری، علی نوازاعوان، اسدعمر، راجہ خرم نواز، صداقت علی خان شامل ہیں۔

ڈی نوٹیفائی کیے جانے والے اراکین اسمبلی میں غلام سرور، شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، منصورحیات خان، فواد چودھری، حماد اظہر، ثنااللہ مستی خیل ، شفقت محمود، عامرڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیرخان ،علی زیدی اور آفتاب صدیقی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت گیارہ اراکین اسمبلی کے استعفے پہلے منظور کیے جا چکے ہیں۔

شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

واضح رہے کہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے اور وہ پی ٹی آئی کے سیاسی اتحادی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اس کے ردعمل میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں ویلکم کریں گے لیکن اس کے لیے انہیں اپنے استعفے واپس لینا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا