عمران خان کو سزا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست دیکھنے میں آئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور 100 انڈیکس 114856 پر موجود ہے، وقفہ نماز کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری دن کے آخری سیشن کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ خراب ہوئی، تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، عمران خان

ماہر اسٹاک مارکیٹ شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی جانے والی سزاؤں کا آنے والے وقتوں میں گہرا اثر پڑنے والا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے پاکستان کی اکیوٹی مارکیٹ، معیشت اور سیاست پر اثرات مرتب ہوں گے۔

دوسری جانب، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہر کوئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف آنے والے فیصلے پر اپنا تجزیہ پیش کرتا دکھائی دے رہا ہے، کچھ کو لگتا ہے کہ اب شاید حالات ایک سمت میں آگے بڑھیں گے اور بعض کا خیال ہے کہ اس فیصلے کے دور رس نتائج ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی

190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد 2 امکانات دکھائی دے رہے ہیں، اگر فیصلے پر شدید عوامی ردعمل آیا تو اس کا اسٹاک پر برا اثر پڑسکتا ہے، دوسری جانب عمران خان کی اپنی اہمیت بھی ہے، پیر کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد کیا مؤقف سامنے آتا ہے، اس کا بھی اسٹاک مارکیٹ پر اثر پڑے گا۔

عدالتی فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ایک دم کیوں تیزی آئی، اس حوالے سے سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیصلے سے ایک شفاف صورتحال سامنے آگئی ہے جس میں تسلسل برقرار رہ سکتا ہے، پورا ہفتہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دیکھا گیا، لیکن فیصلہ آنے کے بعد انڈیکس 900 پوائنٹس اوپر چلا گیا جو کہ فوری رد عمل تھا، تاہم اس فیصلے کے دور رس نتائج کو بھی دیکھنا ہوگا، اگر حکومت معیشت پر اپنی گرفت مضبوط کرتی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے اور ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہوجاتا ہے تو اس کے اثرات مثبت ہوسکتے بصورت دیگر حالات بگڑتے دیر نہیں لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا، القادر ٹرسٹ کی زمین بھی تحویل میں لینے کا حکم

اسٹاک مارکیٹ کے ماہر جبران احمد کا کہنا ہے کہ نماز کے وقفے تک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کو امید تھی کہ سزا ہوجائے گی، اگر بے یقینی کی صورت حال ہوتی تو شاید ایک دم تیزی دیکھنے میں نہ آتی، ان کا کہنا ہے کہ سرپرائزنگ کچھ نہیں تھا جیسا کہ اس سے قبل ادوار میں دیکھا گیا کہ سوچتے کچھ تھے اور فیصلہ کچھ آجاتا تھا جس سے بے یقینی کی صورت حال پیدا ہوجاتی تھی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں نظر رکھی جائے گی کہ سیاسی صورت حال کون سا رخ لیتی ہے اور اسٹاک مارکیٹ کا دارومدار بھی مستقبل کی سیاسی صورتحال اور حکومت کی پالیسیوں پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے