بشریٰ بی بی کو جس سیل میں رکھا گیا اس کا مریم نواز سے کیا تعلق ہے؟

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بالترتیب 14 اور 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے کر اڈیالہ جیل میں اس ہال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں تحریک انصاف کے دور حکومت میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پابند سلاسل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ہے کیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں ٹیوٹا ہال میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معینہ بھی کیا گیا، جس کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی تندرست ہیں، دوسری جانب عمران خان چونکہ پہلے ہی اڈیالہ جیل میں ہیں، اس کیس میں سزا کے بعد وہ اسی سیل میں قید ہیں جہاں پہلے قید تھے۔

 بشریٰ بی بی کو بائیو میٹرک کے بعد خواتین وارڈ سے منسلک ٹیوٹا ہال میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں پہلے بھی پابند سلاسل کیا گیا تھا، یہ وہی ہال ہے جہاں پی ٹی آئی دور حکومت میں مریم نواز کو قید رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کے بعد مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں ادویات بھی فراہم کر دی گئیں، ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیا، بیڈ شیٹس، تکیے اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ