وزیراعظم شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پرمشاورت

اتوار 19 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

اتوار کو مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورت حال سے آگاہ کیا اوراہم امور پرمشاورت کی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو بتایا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، اب ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات اور کوششوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی ہدایت کے باوجود خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کیوں؟

جی میل صارفین کے لیے انتباہ: 18 کروڑ سے زائد پاس ورڈز ہیکرز کے ہاتھ لگ گئے

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی