کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ٹریفک پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ خود اپنی پالیسی پر عمل نہ کرنے کی مثال بن گئے، ان کی سرکاری گاڑی کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 10 ہزار روپے کا ای چالان جاری کردیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال گاڑی کو گارڈن کے علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی، ہزاروں چالان جاری

ڈی آئی جی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی ان کے ڈرائیور کے زیرِ استعمال تھی، اور سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 10 ہزار روپے کا ای چالان کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چالان ادا کریں گے اور ڈرائیور کو آئندہ احتیاط برتنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کے مطابق مذکورہ گاڑی سینٹرل پولیس آفس کے پتے پر رجسٹرڈ ہے، اور چالان کے بعد اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام سرکاری گاڑیاں ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عمل کریں۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو کراچی میں ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر نافذ کیا گیا تھا۔ ابتدائی روز مجموعی طور پر 2 ہزار 662 ای چالان جاری کیے گئے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پہلے روز 419 چالان اوور اسپیڈنگ، 3 لین لائن کی خلاف ورزی، 4 اسٹاپ لائن کراس کرنے، 166 ریڈ سگنل توڑنے، اور 1532 سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ای چالان کا نفاذ، عدم ادائیگی کی صورت میں کیا ہوگا؟

اسی طرح ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507، کالے شیشے لگانے پر 7، غلط پارکنگ پر 5، نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 5، جبکہ موبائل فون کے استعمال پر 32 ای چالان درج کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک فوج اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق اختتام پذیر

بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

بنگلہ دیش کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود