آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب متوقع : چوہدری رشید مضبوط امیدوار

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا۔ توقع ہے کہ آج ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہو جائے گا۔

حکومتی اتحاد نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر دھڑوں میں بٹا ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار چوہدری رشید نے ممبران اسمبلی کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان اور متحدہ اپوزیشن میں چوہدری رشید کے نام پر فارمولا طے پا گیا ہے۔

گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر ریاض احمد کی صدارت میں قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے قانون کے مطابق اگر کوئی وزیراعظم نااہل ہوتا ہے تو 14 روز میں نئے وزیراعظم کا انتخاب ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم تنویر الیاس کی نااہلی کو 8  دن گزرنے کے باوجود تاحال نئے وزیراعظم کا انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔

اس سے قبل 13 اپریل کو صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خواجہ فاروق کو قائم مقام وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp