وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد، پی ٹی آئی اراکین کا اووو اووو کرکے احتجاج

منگل 21 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے تو اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے اووو اووو کی صدائیں بلند کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں اور رہائی کے لیے بھی نعرے بازی کی گئی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ اجلاس: احسن اقبال کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج

اپوزیشن ارکان کی جانب سے کون آیا کون آیا، چور آیا چور آیا کے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ حکومتی ارکان کی جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا کے جوابی نعرے لگائے گئے۔ اس شور شرابے میں اسپیکر ایاز صادق کی بات بھی نہ سنی گئی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: پاکستان تحریک انصاف کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ

حکومتی ارکان وزیراعظم شہباز شریف کی نشست کے قریب اور اپوزیشن بینچوں کے درمیان کھڑے ہوگئے۔ حکومتی ارکان وزیر اعظم سے مصافحہ بھی کرتے رہے جبکہ خواتین حکومتی ارکان نے وزیراعظم کی نشست پر جاکر ان سے خیریت دریافت کی۔ اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں کتبے بھی اٹھا رکھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp