قومی اسمبلی: پاکستان تحریک انصاف کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن ارکان نے ’اووو، اووو‘ کی آواز میں احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران جب وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر کا آغاز کیا تو پی ٹی آئی ارکان نے ’اووو‘ ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج شروع کردیا۔

یہ بھ پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیوں کر رہےہیں؟

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی والے مذاکرات سے مخلص نہیں، دیکھیں یہ مذاکرات سے متعلق کیسی باتیں کررہے ہیں۔ کیا اس ماحول میں مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ رہا ہے، ایسا رویہ نہیں چلے گا، کسی کو ہاؤس کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت آپس میں دست و گریباں ہے، عمر ایوب کو اداروں کی کردار کشی پر شرم آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی ارکان کی عمران خان کی رہائی کے بینرز اٹھا کر شرکت، نعرہ بازی

واضح رہے کہ اس سے قبل اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی تقریر کی جس میں انہوں نے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp