آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ژالہ باری اور مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، پنجاب اور جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے کالام میں 51 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت، مٹھی 43، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد 42 اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں نے اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔